Islamic Query Detail
اسلام میں نکاح ایک پاکیزہ اور مقدس رشتہ ہے اسکو حتی الامکان دائم اور مستحکم بنانا ہے لہذا بغیر معتبر عذر کے مرد کا طلاق دےدینا یا عورت کا خلع کا مطالبہ کرنا انتہائئ مذموم عمل ہے؛ اور اگر کوئئ اختلاف پیدا ہو جائے تو اپنے دونوں خاندانوں کے دو معتبر شخصوں کو بلا کر انکے ذریعے مسئلہ حل کیا جائے۔طلاق چونکہ ابغض المباحات ہے ،اس لئے اسے اختیار کرنے سے پہلے مصالحت کی جتنی صورت ہوسکے اسے اختیار کرنا چاہئے حتی الامکان طلاق سے بچنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ضرورت کے مطابق ہي قانونی عدالت سے رجوع کرے اور اس سے غلط فائدہ نہ اٹھاے۔
اب آپ کے سؤالات کا نمبروار جواب دیا جارہا ہے:خلع کا مطال
1-غیر مسلم عدالت کے فیصلے سے اگر بیوی نے علاہیدگی اختیار کرلی اور اسمیں کوئ معتبر شرعي وجہ بھی نہیں ہے تو ایسی صورت میں عورت ناشزہ ہے ۔اور شوہر پر اسکا خرچہ دینا لازم نہیں ہیں ۔
2- شریعت کی رو سے بچے کا نفقہ اگر لڑکا ہے تو وہ بالغ ہونے تک اور اگر لڑکی ہو تو نکاح ہونے تک باپ پر ہے البتہ انکا خود مال ہو تو اس مال سے ہےباپ پر ہے البتیہ و نکاح ہونے ت نہ کہ ماں پر۔اور میاں بیوی کے شرعی جدائگی(طلاق یا فسخ) کے بعد اگر بچہ لڑکا ہوں تو سات(7) تک اور اگر لڑکی ہوں تو بلوغ تک پرورش کرنے کا حق ماں کو ہے اور اسی دوران باپ جب چاہے اپنے بچوں سے مل سکتے ہیں انکا نفقہ بھی اس پر واجب ہے-اگر ماں پرورش سے انکار کرے تو اسکو مجبور نہیں کیا جائیگا اور باپ کے ذمےانکی پرورش ہے۔عدالتی فیصلے سے فائدہ اٹھاکر شوہر مذکورہ بالا تفصیل سے زیادہ لازم کرنا گناہ ہے۔
3-جواب نمبر دو میں آگیا ہے البتہ بیوی کا گھر اور بچوں کو چھوڑکر کام کرنا بلا شرعی وجہ کے درست نہیں اور بیوی سے عدالت کے ذریعے پیسا وصول کرنا بھی جائز نہیں۔
4-غیر مسلم عدالت سے لیا گیا فسخ یا طلاق شرعا معتبر نہیں۔ البتہ اسمیں قانونی کاغذات اور کاروائ کیا ہے اسکو دیکھ کر ہی صحیح فیصلہ کیا جاسکتا ۔ ہاں شوہر خود زبانی طلاق دینے کا اختیار رکھتا ہے ۔البتہ قانونی مجبوری ہوں تو خود طلاق دینے کے بعد عدالت کے ذریعے بھی طلاق کا فیصلہ حاصل کرے۔اور عدت پورے ہونے تک بيوي کا خرچہ اس پر لازم ہے۔
استفتاء: جبر و اکراہ کی حالت میں طلاق
Sep 18, 2026
അമുസ്ലിംകൾക്കും യാത്രക്കാർക്കും വേണ്ടി റമളാനിൽ ഹോട്ടൽ...
Jul 03, 2026
വ്യാജ ലേബൽ ഒട്ടിച്ച് കച്ചവടം ചെയ്യാമോ?
Jul 03, 2026
ജിദ്ദ വഴി ഉംറയ്ക്ക് പോകുമ്പോൾ ഇഹ്റാം എവിടെ നിന്ന്?
Jul 03, 2026
Ludo കളിക്കുന്നത് ഹറാം ആണോ ? മൊബൈൽ ഗെയിമിങ്ങിൻ്റെ വിധി...
Jul 01, 2026