طلاق کے بارے میں
Question:
مکرمی السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں؟ یہ کہ زید شادی شدہ ہے اور اسکے دو بچے ہیں ۔ ایک دن زید کا اپنی بیوی سے کسی بات کو لے کر تنازعہ ہو جاتا ہے تنازعہ اس قدر بڑھتا ہے کہ زید اپنی بیوی کو طلاق دے دیتا ہے اور ایک نشست میں لاتعداد مرتبہ طلاق کے الفاظ استعمال کرتا ہے اور زید کی بیوی اسکے گھر سے چلی جاتی ہے ۔پھر دو دن کے بعد کچھ لوگوں کی ثالثی پر زید اور اسکی بیوی میں صلح ہو جاتی ہے اور عورت دوبارہ زید کے گھر لوٹ آتی ہے اور اسکے ہمراہ رہنے لگتی ہے ۔ تقریباً دو ماہ بھی نہیں گزرتے ہیں کہ دونوں میں دوبارہ تنازعہ شروع ہو جاتا ہے اور زید یہ کہتے ہوئے اس عورت کو گھر سے نکال دیتا ہے کہ وہ تو اسکو دو ماہ قبل ہی طلاق دے چکا ہے ۔ تو کیا پہلی نشست میں زید اور اسکی بیوی کے درمیان طلاق ہوگیا ؟ اگر طلاق ہوگیا تو دونوں کا ایک ساتھ دو ماہ گزارنا کیسا ہے؟ نوٹ۔۔۔۔۔۔ زید نے فقط طلاق کا لفظ استعمال کیا اسکی نوعیت بیان نہیں کی
Answer:
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب وبالله التوفيق والنجاح
الجواب :زید نے ایک دفعہ طلاق کا لفظ کہنے کے بعد باربار محض تاکید کی نیت ہے لفظ طلاق دہرایا ہے . اور جدید طلاق کی نیت نہیں کی تو دیانة ایک رجعی طلاق واقع ہوگی . تین حیض کی مدت کے اندر اندر صلح کرکے واپس آنا ہی رجعت ہے دونوں کا ایک ساتھ دو ماہ گزارنا جائز تہا
والله أعلم بالصواب
Written by: Al Usthad Ilyas Al Kauzari
Checked & Approved by: Mufti Rajeeb Al Qasimi
Published by: Mufti Rajeeb Al Qasimi
Recent Fatwas
IFTA-20260816-0001
استفتاء: جبر و اکراہ کی حالت میں طلاق
Sep 18, 2026
IFTA-20260703-0002
അമുസ്ലിംകൾക്കും യാത്രക്കാർക്കും വേണ്ടി റമളാനിൽ ഹോട്ടൽ...
Jul 03, 2026
IFTA-20260703-0001
വ്യാജ ലേബൽ ഒട്ടിച്ച് കച്ചവടം ചെയ്യാമോ?
Jul 03, 2026
IFTA-20260702-0001
ജിദ്ദ വഴി ഉംറയ്ക്ക് പോകുമ്പോൾ ഇഹ്റാം എവിടെ നിന്ന്?
Jul 03, 2026
IFTA-20260630-0001
Ludo കളിക്കുന്നത് ഹറാം ആണോ ? മൊബൈൽ ഗെയിമിങ്ങിൻ്റെ വിധി...
Jul 01, 2026
Related Content
Q0646
Is it permissible to drink Non Alcoholic beer in islam.
Related Question
Q0613
കാലിൽ മോതിരം ധരിക്കാമോ ?
Related Question
Q0618
ഹനഫി മദ്ഹബ് അനുസരിച്ചു ചെസ്സ് കളി അനുവദനീയമാണോ ?
Related Question
Q0012
Beard Coloring black
Related Question
Q0570
ശാരീരിക ബന്ധത്തിലേർപ്പെടുന്ന രൂപം ഭാര്യയുടെ ഇഷ്ടത്തിന്...
Related Question
Categories