کسی سنی لڑکی کا اس قسم کے اثنا عشری مسلمان لڑکے سے نکاح کا کیا حکم ہے؟
نکاح کے لیے لڑکی اور لڑکے کا ایک مذہب ہونا ضروری ہے یعنی دونوں کا مسلمان ہونا ضروری ہے چونکہ اثنا عشری اپنے عقائد باطلہ کی وجہ سے جو ان کی کتابوں میں موجود ہیں اسلام سے خارج اور کافر و مرتد ہیں، اس لیے سنی لڑکے کا نکاح شیعہ لڑکی سے یا شیعہ لڑکی کا نکاح سنی لڑکے کے ساتھ جائز نہیں, نکاح سرے سے ہوگا ہی نہیں,
سوال میں اگرچہ یہ کہا گیا ہے کہ مذکورہ شخص اثنا عشریہ کے بعض عقیدوں سے برائت ظاہر کرتا ہے تاہم شیعوں کے یہاں تقیہ اور کتمان ایسی چیزیں ہیں جن کے ذریعہ وہ اپنے اصل عقائد، خیالات، رحجانات کو چھپالے جاتے ہیں، بلا ثبوت کسی کے بارے میں بدگمانی نہیں کرنی چاہیے لیکن شیعوں کا عقیدہ صحابہٴ کرام، قرآن پاک، حضرت عائشہ صدیقہ کے بہتان کے سلسلہ میں معروف ہے جس کی بنا پر عام طور پر شیعوں کو کافر مرتد کہا جاتا ہے اور ان سے نکاح ناجائز بتلایا جاتا ہے, اگر کسی کے بارے میں یقین کے درجہ میں یہ معلوم ہوجائے کہ وہ نہ تو تمام صحابہ کے مرتد ہونے کا قائل ہے (چند کو چھوڑ کر)، نہ قرآن پاک کے بعض حصے کے غائب ہونے کا عقیدہ رکھتا ہے ، نہ ائمہ کے معصوم ہونے کا عقیدہ رکھتا ہے(کہ جیسے انبیاء سے گناہ صادر ہونا نا ممکن ہے اسی طرح سے ائمہ کو نہیں مانتا ہے)، نہ ہی حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا پر باندھے گئے بہتان کو صحیح سمجھتا ہے (صرف بدزبانی نہ کرنا ہی کافی نہیں بلکہ اس بہتان میں ذرہ بھر بھی سچائی ہونا نہیں مانتا ہے) ،نہ ہی نبوت کے پیغام رسانی کے سلسلہ میں حضرت جبریل علیہ السلام سے غلطی ہوجانے کا عقیدہ رکھتا ہے وغیرہ وغیرہ تو ایسی شخص پر کفر کا حکم لگانے میں اگرچہ احتیاط کی جائے گی اور اسے کافر نہیں کہیں گے؛
لیکن نکاح جیسا نازک رشتہ قائم کرنے سے پہلے اچھی طرح تحقیق کرلینا اور مقامی علماء سے مشورہ لے کر اطمینان کرلینا ضروری ہوگا, کیونکہ نکاح کے لیے ایسی شخص کا انتخاب ہونا چاہئے جو دین واخلاق کے اعتبار سے صحیح قابل اطمینان اور پختہ ہو ورنہ اس کے غلط اثرات خود پر یا ہونے والی اولاد پر پڑنے کے امکانات رہتے ہیں, بالخصوص جبکہ سوال میں سنی لڑکی کا شیعہ لڑکے سے نکاح کرنے کے بارے پوچھا گیا ہے تو ظاہر ہے کہ مزید احتیاط لازم ہے
استفتاء: جبر و اکراہ کی حالت میں طلاق
Sep 18, 2026
അമുസ്ലിംകൾക്കും യാത്രക്കാർക്കും വേണ്ടി റമളാനിൽ ഹോട്ടൽ...
Jul 03, 2026
വ്യാജ ലേബൽ ഒട്ടിച്ച് കച്ചവടം ചെയ്യാമോ?
Jul 03, 2026
ജിദ്ദ വഴി ഉംറയ്ക്ക് പോകുമ്പോൾ ഇഹ്റാം എവിടെ നിന്ന്?
Jul 03, 2026